امریکی نمائندہ خصوصی کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات: باہمی تعلقات‘ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jan 31, 2023


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ پاکستان پہنچ گئے۔ وہ سات روزہ دورے پر ہیں۔ 4 فروری تک پاکستان، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کا دورہ کریں گے تاکہ افغانستان میں مشترکہ مفادات کے حوالے سے شراکت داروں، افغانوں اور انسانی امدادی تنظیموں سے مشاورت کر سکیں۔ طالبان حکا م نے بین الاقوامی برادری کو غیر معمولی چیلنجوں سے دوچار کیا ہے کیونکہ ہم افغان عوام کی حمایت اور اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔ امریکی نمائند ہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ ہم منصبوں کے ساتھ مل کر ایک متحد علاقائی اور بین الاقوامی ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے کام کرے گا جو افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور امداد تک رسائی کے لیے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید سے تھامس ویسٹ نے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات‘ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ اسد مجید نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
امریکی نمائندہ
 

مزیدخبریں