لاہور (نمائندہ خصوصی) حکومت نے 9 ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز، پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی اور شہر خاموشاں اتھارٹی بورڈز کو تحلیل کرتے ہوئے 72بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے کمپنیز سربراہان کو احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین عاطف چودھری، پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین عبدالرزاق اور شہر خاموشاں اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عاطف الدین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز سمیت،گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈیر غازی خان کے بورڈز تحلیل کر دیئے گئے۔ لاہور پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ کو تحلیل کر دیا گیا۔ شہر خاموشاں اتھارٹی کے بورڈ کو تحلیل کر دیا گیا۔ 11کمپنیوں کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ مجموعی طور پر 72سیاسی عہدوں پر تعینات ممبران کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔
72بورڈ آف ڈائریکٹرز