ہسپتالوں  کی ایمرجنسی میں مفت ادویات چاہتے ہیں : محسن نقوی : اعظم خان کو فون  دھماکے کی مذمت



لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کے لئے سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے واضح فرق نظر آنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آباد سمیت تمام ہسپتالوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ناگریز اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ میں مخیر صنعتکاروں کو شامل کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے دوران فرینڈز آف الائیڈ ہسپتال فیصل آباد قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ فرینڈز آف الائیڈ ہسپتال فیصل آباد نیا ایمرجنسی بلاک تعمیر کریں گے۔ محسن نقوی نے نئے ایمرجنسی بلاک کی فوری تعمیر شروع کرنے کیلئے جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی پارکنگ میں اوور چارجنگ پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ الائیڈ ہسپتال میں پارکنگ کا انتظام فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے سپردکیا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے دیگر آپریشن تھیٹرز کو جلد ازجلد فنکشنل کیا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں ریجنل بلڈ سنٹر کا انتظام و انصرام انڈس فاؤنڈیشن کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں معروف صنعت کار سید عمر نذر شاہ نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ہمارا شہر ہے، اس کے شہریوں کے لئے تمام تر اقدامات کریں گے۔ کریسنٹ گروپ کے احمد شفیع نے کہا کہ کسی کی جان بچانے سے زیادہ بڑی نیکی نہیں ہوسکتی، بھرپور تعاون کریں گے۔ فاروق شیخ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔ عابد کمال نے کہا کہ مریضوں کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔ شائق جاوید نے کہاکہ الائیڈ ہسپتال کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔ شعیب مختار نے کہاکہ مفت ادویات اور ٹیسٹ کے لئے اشتراک کار کے لئے تیار ہیں۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن سلوت سعید نے ویڈیولنک پر اجلاس میں شرکت کی۔ سید عمر نذر شاہ، عابد کمال، شائق جاوید، شعیب مختار، فاروق شیخ، حسن منور، احمد شفیع، نگران صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن احمد جاوید قاضی، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، ایم ایس الائیڈ ہسپتال اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ محسن نقوی نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ محسن نقوی نے نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان کو فون بھی کیا اور پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں بم دھماکے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت بھی کی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں برفباری کے دوران انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔  محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ برفباری کے دوران سیاحوں کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور ریسکیو1122 اور دیگر ادارے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ برفباری کے دوران مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے موثر مینجمنٹ نظر آنی چاہیے۔  مری کے شہریوں اور سیاحوں کو سوشل میڈیاکے ذریعے برفباری اور ٹریفک کی  صورتحال سے تسلسل کے ساتھ باخبر رکھنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی
نہیں کر سکتے۔  ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ دشمن نے بے گناہ نمازیوں کی جان لیکر اپنے مکروہ چہرے  کو بے نقاب کیا۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ اسلام، قرآن، مسلمانوں اور پاکستان سے نفرت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن غلط فہمی کا شکار ہیں کہ معصوموں کا خون بہا کر دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور کرسکتے ہیں۔  سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہا ہے۔ قوم باہمی اتحاد و اتفاق سے ایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرے۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کی پھر پاکستان کو پرامن کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے جاں بحق  اور زخمی ہونے والوں کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا حملہ آور صوبائی دارالحکومت کے مرکزی علاقے تک رسائی حاصل کر گیا۔ افسوس ہے یہ انٹیلی جنس  کی ایک اور ناکامی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین نے پشاور مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ چودھری شجاعت  نے کہا ہے کہ  دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نے ہوتا۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ دشمن ایک مرتبہ پھر امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایسے سفاکانہ اور بزدلانہ حملوں کا مقصد قوم کے دہشتگردی کیخلاف عزم کو کمزور کرنا ہے مگر یہ عزم ہر خون کے بہتے قطرے اور شہادت سے مزید مضبوط ہوگا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق، جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مذمتی اور تعزیتی بیان میں سانحہ  پشاور کو قومی سانحہ قرار دیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور میں مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت کے دوران مسلمانوں پر خود کش حملے کرنے والے اسلام، انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں، ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے مسجد میں خودکش حملے کے نتیجہ میں نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پشاور دھماکے پر افسوس ہوا۔ اﷲ تعالیٰ اس دہشت گردی کو ختم کرے۔ دہشتگردی کے ناسور پر مل کر قابو پایا جا سکتا ہے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے پشاور خودکش حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کا بہیمانہ قتل اسلام اور پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...