اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج میں ایف آئی اے کے185 زیرتربیت پروبشنر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے بطور مہمان خصوصی پریڈ میں شرکت کی اس موقع پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال، ڈائریکٹر ٹریننگ ایف آئی اے اطہر وحید ڈپٹی کمانڈ نٹ عاطف شہزاد سمیت افسران کی بڑی تعداد بھی موجودتھے۔ ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے موٹروے پولیس اور کالج سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور پاس ہونے والے افسران کو عملی زندگی میں ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔اس موقع پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج میں دوسرے اداروں کے افسران کی ٹریننگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ ادارہ اعلی پیشہ ورانہ روایات کا حامل ہے، ایف آئی اے کے 170 مرد اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے ساتھ ساتھ نے15 خواتین افسران نے بھی ٹریننگ حاصل کی ،انھوں نے کہا کہ 185 افسران کو قانون کی تعلیم کے ساتھ جسمانی فٹنس کی بھی تربیت فراہم کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کردار سازی کے ساتھ ساتھ سائبر کرا ئم، امیگریشن، بینکنگ کرائم،پولیس اسٹئشن ور کنگ ،انٹی کرپشن جیسے فیلڈز پر عملی طور پرترجیح دی گئی۔ اس موقع پر پوزیشن لینے والوں میں اعزازی شیلڈ اور اسناد تقسیم کی گئی ،محمد ذیشان شاہد آل راونڈ فرسٹ،حسنین الیاس بٹ فرسٹ ان ڈسپلن، محمد فیصل آل راونڈ فرسٹ ان پریڈ،شاہد اسلم آل راونڈ فرسٹ ان فزیکل ٹریننگ،مبشرہ شکیل آل راونڈ سیکنڈ،نصیب اللہ سیکنڈ ان اکیڈمک، عائشہ نجم سیکنڈ ان ڈسپلن،حمزہ عباس سیکنڈ ان پریڈ کواعزازت سے نوازا گیا۔
ایف آئی اے کے185 زیرتربیت اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی پاسنگ آوٹ
Jan 31, 2023