وفاقی حکومت کاڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی مزید بہتر کرنے کا سلسلہ جاری 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی مزید بہتر کرنے اور فول پروف بنانے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ڈپلومیٹک انکلیو کے چاروں اطراف باڑ اور چاردیواری کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہاہے، اس کے علاوہ غیر ملکی سفارتخانوں کی حدود میں آہنی باڑ لگانے کا عمل بھی جاری ہے ڈپلومیٹک انکلیو کی تھرڈ روڈ کو دونوں اطراف سے مکمل بند کیا گیاہے اور سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے خصوصی چیکنگ پوائنٹس کا قیا م عمل میں لایا گیا،کیپیٹل پولیس آفیسر سکیورٹی ڈویژن نے کہاکہ غیر ملکی باشندوں ،سفارتخانوں اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔،انہوں نے کہا کہ تمام گیٹس اور ناکہ جات پر تعینات افسران و جوانوںکو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی قسم کی غیر متعلقہ گاڑی اور اشخاص کا ڈپلو میٹک انکلیو میں داخلہ منع ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کیلئے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیدل گشت بھی شروع کر دی گئی ہے، دوران ڈیوٹی افسران و جوان کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پاپندی ہے، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن