راولپنڈی (جنرل رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف مری نے غیر قانونی شکار میں ملوث دو افرادنسیم الرحمن اورعمیر شاکر کے خلاف کارروائی کر کے غیر قانونی شکار کی کوشش ناکام بنا دی،دونوں شکاری آڑوکس(تریٹ،مری) فیلڈ ایریا میں، غیر قانونی شکار کلیج فیزنٹ کر رہے تھے، محکمہ وائلڈ لائف مری کو اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مری محمد عاصم بلال نے ہیڈ وائلڈ لائف واچر محمد شاہ ریز، ہیڈوائلڈ لائف واچر محمد علی اور ہیڈ وائلڈ لائف واچر سیف الرحمن پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت غیر قانونی شکار میں ملوث 2 شکاریوں کو مجموعی طور پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔