اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے کپیٹن (ریٹائرڈ) نورالامین مینگل نے اسلام آباد میں جاری کاموں کا جائزہ لیا، ڈی جی انفورسمنٹ کو ہدایت کی کہ آئی جے پی روڈ کی تعمیر میںحائل تجاوزات کو ختم کیا جائے ۔احکامات کی روشنی میں ڈی جی انفورسمنٹ نے ریونیو عملہ کو فوری طلب کرتے ہوئے انسدادِ تجاوزات عملہ کے ساتھ آئی جے پی روڈ پہنچے جہاں روڈ کے رائٹ آف وے کی نشاندہی کے عمل کی نگرانی کی اور روڈ میں رخنہ ڈالنے والی تجاوزات پر نشانات لگائے۔ جسے عنقریب آپریشن کر کے تجاوزات ہٹا دی جائیں گی، دیگر علاقوں میں بھی احکامات کی روشنی میں بارش کے باوجود اپریشن کیے جس میں ضیاء مسجد سیکٹر پلاٹ لائن سے باہر متعدد تجاوزات کو مسمار کر کے 4 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔آپریشن کا آغاز اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر ضیاء مسجد کے مقام سے کیا گیا جہاں ضلعی انتظامیہ کے معاونت سے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں سٹال مسمار کر کے 4 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔
آئی جے پی روڈ کی تعمیر میںحائل تجاوزات کو ختم کیا جائے،چیئرمین سی ڈی اے
Jan 31, 2023