لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کلفٹن سی ویو نشان پاکستان پر اتوار کو منعقد ہونے والی کمشنر کراچی میراتھن ریسز میں 40 ہزار شہریوں نے شرکت کی، محمد اختر نے انڈر 30 ،یاسر گل نے30 سال سے زیادہ جبکہ 50 سال سے زیادہ کیٹیگری میں جاپانی شہری نے پہلا انعام حاصل کیا۔ کراچی میں ہونے والی چوتھی مراتھن اس اعتبار سے اہم ثابت ہوئی کہ اس میں بڑی تعداد میں کراچی میں مقیم غیر ملکی شہریوں نے شرکت کی اور انعامات حاصل کیے،اس طرح چوتھی کمشنر کراچی میراتھن نے انٹرنیشنل مراتھن کی حیثیت اختیار کرلی۔
کمشنر کراچی مراتھن میں شہریوں کا جوش و خروش، 40 ہزار سے زائد افراد کی شرکت
Jan 31, 2023