مسلم لیگ (ن) کا ڈویژنل ورکرز کنونشن 19فروری کوہوگا 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) 19 فروری کو راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کا ڈویژنل ورکرز کنونشن منعقد ہوگا جس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پیر کے روز ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد اور جنرل سیکرٹری ملک سہیل کمبڑیال کی زیر صدارت پشاور روڈ نصیر آباد میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سٹی صدر سردار نسیم، صدر چکوال حیدر سلطان چوہدری، ضلعی صدر حاجی عمر فاروق، جنرل سیکرٹری شوکت جنجوعہ، سیکرٹری اطلاعات حامد حسین عباسی، صدر جلہم چوہدری محمد بوٹا جاوید، جنرل سیکرٹری حاجی ناصر للہ، سیکرٹری اطلاعات چوہدری سعید ارشد، ضلعی صدر اٹک محمد سلیم شہزاد، جنرل سیکرٹری شمشاد احمد خٹک، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق، صدر پی پی 3 اٹک میاں شاہنواز شانی کے علاوہ سابق ایم پی اے ملک افتخار احمد نے شرکت کی.

ای پیپر دی نیشن