دہشت گردانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں،حامد عباسی

Jan 31, 2023

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حامد عباسی نے پشاور میں مسجد میں خود کْش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت کے دوران مسلمانوں پر خود کْش حملے کرنے والے اسلام، انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں، ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے مشترکہ اور دوررس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔بے گناہوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندوں کو ہر قیمت پر کیفرکردار تک پہنچایا جائے انہوں نے خودکش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی ، حملے میں شہید ہونے والوں کیلئے بلندی درجات اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزیدخبریں