سردی میں اضافہ، میہڑ میں  ایک سیلاب متاثرہ جاں بحق 

Jan 31, 2023

میہڑ  (نامہ نگار) میہڑ میں سیلاب متاثرین سردی سے مشکلات میں پڑ گئے۔ راشن سے بھی محروم۔ سردی لگنے سے ایک سیلاب متاثر شخص ہلاک۔ فرید آباد کا کٹ 5 ماہ سے بند نا ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز میہڑ فرید آباد کے علاقے میں ٹینٹ میں رہائش اختیار کرنے والے سیلاب متاثرین کو  سردی کے بڑھ جانے سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا، سیلاب متاثرین امدادی راشن سے محروم ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز گاوں میر پور میں سردی لگنے سے ایک سیلاب متاثر شخص 50 سالہ لال بخش چانڈیو بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ جبکہ سردی لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ میہڑ اور فرید آباد روڈ پر گاوں چولی ڈیپر کے علاقے سے سیلاب کے دوران کٹ لگایا گیا تہا۔ جو 5 ماہ گذرنے کے باوجود بھی فرید آباد کا کٹ بند نا ہو سکا ہے۔ جس وجھہ سے کاچہو فرید آباد کے علاقے کے لوگوں کو میہڑ شہر آنے جانے میں بڑی پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ فرید آباد روڈ پر کٹ بند نا کرنے پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک متبادل راستہ بنا لیا ہے۔ لیکن اس سے لوگوں کو دشواری ہونا پڑتی ہے۔ اس کا کام بھی ٹہیکیدار پورا کرنے کے بجائے غائب ہو گیا ہے۔ فرید آباد روڈ کا کٹ بند نا کرنے کیخلاف سیلاب متاثرین نے فرید آباد میں فہد علی  بروہی۔ سکندر بروہی۔ احمد علی چانڈیو۔ ندیم بروہی اور دیگر نے   احتجاجی مظاہرہ نکال کر مین بس اسٹاپ پر دہرنا لگایا۔ کٹ بند نا کرنے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔ ہم فاکہ کشی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سردی سے بچنے کیلیئے گرم کپڑے دیئے جائیں ۔ انہوں نے  مطالبا کیا ہے کہ  امدادی سامان بہی دیا جائے اور جلد فرید آباد روڈ کا کٹ بند کرکے کاچہو کے عوام کی پریشانی ختم کی جائے۔ ورنا احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔

مزیدخبریں