سکرنڈ(بیورو رپورٹ) جسقم اور خیر تنظیموں کی جانب شہر کی کے عام آمدورفت اور شاہراہوں پر ناجائز تجاوزات، رکشہ اسٹینڈ،گندگی گٹر اور ناکارہ ڈرینج نظام ناقص اسٹریٹ لائٹ اور مچھلی مارکیٹ کو مین روڈ سے مارکیٹ میں منتقل نا کرنے کی وجہ سے ٹاؤن کمیٹی کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا ۔جسقم ضلعی آرگنائزرمسعود شاہ,قربان بھنب،مورڑو میر بحر،ایس ٹی پی رہنما حسین بخش کیریو،ارباب سولنگی،صابر سندھی کی قیادت میں ٹائون کمیٹی کے گیٹ کے سامنے دھرنے دیا۔ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عام آدمی بھی سمجھ سکتا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی,ٹریفک پولیس اور انکروچمنٹ انتظامیہ ملی بھگت سے کچی پڑی والوں سے ماہانہ بھتہ وصول کر رہے ہیں اس میں کچھ وائٹ کالر, سیاسی اور کاروباری افراد بھی ملوث ہیں جو شہریوں کے احتجاج کو کو نظر انداز کر رہے ہیں اس لیے اب ہم عام متاثرہ شہری اس ظلم کو زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکتے اس اندھیرنگری کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیںگے کیونکہ اب یہ ہماری برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔