پشاور مسجد دھماکا، بزدل دشمن ہمیشہ  ناکام رہے گا ،سینیٹر سسی پلیجو 

دھابیجی (نمائندہ)پاکستان پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر سسی پلیجو نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے بیگناہ لوگوں کی شہادت پر دلی صدمہ ہے  اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ  عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی کرے۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ بزدل دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں ہمیشہ ناکام رہیںگے  دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ضروری ہے۔بخشے۔ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے تمام شہدا کے لواحقین کے غم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن برابر کے شریک ہیں۔  اﷲ انہیں صبر جمیل عطافرما?  سسء پلیجو نے مزید کہا کہ ایک بار پھر دہشتگردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں اس حوالہ سے  روک تھام کے لئے مزید سنجیدگی اور اداروں کی باہمی کاوشیں درکار ہیں ۔وفاقی اور صوبائی حکومت اس طرح کے واقعات کے روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرے ۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ بزدل دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں ہمیشہ ناکام رہینگے  دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن