پڈعیدن (نامہ نگار ) وفات پا جانے ولے ملازمین کے بچوں کی بھرتی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،ڈپٹی کمشنر شاہزیب شیخ کی صدارت میں کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کامیٹی (ڈی آر سی) کی جانب سے 44 کیسوں کی اسکروٹنی کے بعد منظوری دی گئی۔ اور ان کے کیسز متعلقہ محکموں کو آفر آرڈر جاری کرنے کے لئے بھجوائے گئے۔ اجلاس میں سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے نمائندے اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دوران سروس وفات پانے والے 44 سرکاری ملازمین کے ورثا کے کیسز کو منظور کیا گیا ہے۔ جس میں سے 32 کا تعلق محکمہ تعلیم،3 محکمہ ا?بپاشی، 3 محکمہ بلدیات، 2محکمہ صحت، 1 محکمہ ورکس اینڈ سروسز، 1ا?ن فارم واٹر منیجمنٹ،1 محکمہ پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں سے ہے۔