ٹنڈوآدم(بیورو رپورٹ)صحافیوں کے حقوق کیلئے سائیکل پر مارچ کرنے والا جیالا دلبر شیخ صحافیوں کو سہولیات فراہم کرنے ٹنڈوآدم پہنچ گئے،اس موقع پر دلبر شیخ کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، سچ لکھنے پر متعدد صحافیوں کو شہید کیا گیا۔ حکومت نے ان کی کوئی پرواہ نہیں کی اس لیے انہوں نے صحافیوں کے حقوق کیلئے 3 روزہ سائیکل مارچ کا آغاز کیا جس کے دوران انہوں نے سانگھڑ، میرپور خاص، ٹنڈوالہیار اور حیدرآباد کے اضلاع کا دورہ کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے لیے صحافی کالونیاں قائم کی جائے،انہیں نوکریاں دی جائے، ان کے بچوں کو تعلیمی اور مالی سہولیات فراہم کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بغیر خوف و خطرے کے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔