ڈگری (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سابق مشیر وزیر اعلیٰ فقیر بابر خان لغاری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں فقیر غلام علی لغاری میں ادا کیا گیا نماز جنازہ میں ضلع بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم فقیر بابر خان لغاری معروف مورخ و دانشور مرحوم فقیر بشیر خان لغاری کے اکلوتے فرزند تھے۔فقیر بابر خان لغاری پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما تھے۔ اور مسلم لیگ فنکشنل کے پی پی سے اتحاد کے دوران سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی کابینہ میں مشیر بھی رہے ہیں ? مرحوم فقیر بابر خان لغاری کی وفات پر رکن سندھ اسمبلی میر طارق خان تالپور، نامزد چئیرمین ڈگری میر ذوالفقار علی تالپور،ریٹا?رڈ ایس۔ڈی۔او۔ ایجوکیشن ماسٹر محمد یوسف قا?م خانی۔ سیاسی و سماجی رہنما میر یونس تالپور، انور نوحانی، پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے اعظم خان نوحانی، سابق صدر ڈگری بار وسیم احمد خان قائم خانی، منہاج القرآن کے ندیم احمد نقشبندی، ڈگری پریس کلب کے صدر سید محمد علی ہاشمی اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ فقیر بابر خان لغاری ڈگری کی پہچان تھے اور ملنسار طیبعیت کے مالک تھے ?