مسلح افراد کی طارق عزیز کو سنگین نتائج کی دھمکیا ں،شیخوپورہ بارکی شدید مذمت 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ بی ڈویژن کے پرانا شہر میں مسلح افراد نے سینئر ممبر پریس کلب ومعروف قانون دان طارق عزیز ملک ایڈووکیٹ کے گھر اورانکے بھائی کی دکان میں داخل ہوکر ان کو سنگین نوعیت کی دھمکیا ں دیں۔ طارق عزیز ملک ایڈووکیٹ نے مقدمہ کے اندراج کیلئے ملک اسد، ملک عظمت ،نعیم ورک وغیرہ کیخلاف تھانہ بی ڈویژن پولیس کو درخواست دیدی ہے ۔پریس کلب شیخوپورہ کے اراکین اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبرا ن نے شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے طارق عزیز ملک اورانکے خاندان کو فوری تحفظ اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن