شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)معروف ماہر تعلیم وڈائریکٹر پنجاب کالجز محمدارشد نے کہا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر یہود وہنود کی گستاخانہ کارروائیوںکاڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجرو ح کیا گیا ہے ہالینڈ میں پاکیڈا نامی انتہا پسند گروہ کے سرغنہ ملعون ایدوین واکنسولڈ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہوئے اوراق پھاڑنے کے علاوہ اس کو نذر آتش کرکے اپنی مذہبی انتہا پسندی اور جنونیت کاثبوت دیا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس پرنسپل عرفان عطاء اللہ سمیت دیگر بھی موجودتھے۔