شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکہ پرشدید تشویش اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف دہشت گرد ملک کا امن تباہ کرنے کی سازشیں کررہے ہیں اور آئے روز بدامنی کے واقعات رونما کرکے ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں تو دوسری طرف عالمی دہشت گرد مسلم امہ کے جذبات مجروح کرنے اورعالمی امن تباہ کرنے کی خاطر قرآن پاک کی بے حرمتی اور آئے روز نبی کریم ؐ کی ناموس پر حملہ آور ہورہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان، حاجی محمد اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری، فیضان شفیق خان،محمد ارشد چھرا، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر سیٹھ محمد عظیم، شیخ عبدالحمید نے نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کیا۔
پشاور دھماکہ پرتشویش،سویڈن میں دلخراش واقعہ کی مذمت کرتے ہیں: انجمن تاجران
Jan 31, 2023