پیڑولیم بم کی مذمت، مہنگائی میں اضافہ بڑی دہشتگردی ہے۔ اسلم فاروقی

Jan 31, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے ایک بیان میں پیڑولیم بم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مہنگائی میں اضافے کو بڑی دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے تو اچھا ہے کہ نئے عام انتخابات کروادئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایجنٹ نہ بنے اصل میں آئی ایم ایف استعماری طاقتوں کا آلہ کار ہے جو استعماری طاقتوں کے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے دنیا بھر میں کام کررہا ہے اور پاکستان سے اپنی شرائط کی آڑ میں مہنگائی کے ذریعے عوام کو کچلنے، اسرائیل کو تسلیم اور بھارت کی بالا دستی کو قبول کروانے سمیت اسلامی آئینی دفعات کا خاتمہ و ایٹمی تنصیبات کو امریکہ کے کنٹرول میں دینا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں