جامعہ کراچی:   ایوننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ نتائج سے غیر مطمئن امیدواروں کو آنسرشیٹس بمعہ آنسر کی دکھانے کا اہتمام

Jan 31, 2023


کراچی(نیوزرپورٹر )انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق ایوننگ پروگرام میں داخلے برائے سال 2023 ء کے لئے شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای/ بی ایس سی ایس اوراپلائیڈ فزکس کے جاری کردہ داخلہ ٹیسٹ نتائج سے غیر مطمئن امیدواروں کوان کی آنسرشیٹ  بمعہ آنسر کی کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں دکھائی گئیں۔اس موقع پر انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مارننگ پروگرام میں داخلے برائے سال 2023ء کے لئے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں 1202 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ 46 امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جو جاری کردہ نتائج سے مطمئن نہیں تھے۔انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر ،ممبرکراچی یونیورسٹی اسسمنٹ ٹیسٹنگ سروس پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک کی زیر نگرانی تمام امیدواروں اور ان کے والدین / سرپرستوں کو آنسرشیٹ بمعہ آنسرکی دکھائی گئیں تاکہ وہ اپنے منتخب کردہ جوابات کے ساتھ ساتھ درست جوابات بھی دیکھ سکیں ۔امیدواروں کو ان کی آنسرشیٹ بمعہ آنسرکی دکھانے کے اس اقدام کو امیدواروں اور ان کے والدین / سرپرستوں کی جانب سے بیحد سراہاگیا ۔

مزیدخبریں