حکمران عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہوگئے، ڈاکٹر نگہت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کورنگی انڈسٹریل ایریا سے آئے صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں ملک کی ابتر معاشی وتجارتی صورتحال پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی و بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،ایسے حالات میں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پیٹرول مصنوعات میں مزید35روپے تک کا اضافہ کرکے ثابت کردیا کہ انہیں عوام اور انکے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکا م ہوچکے ہیں جس کے سبب ملک بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے،مہنگائی،بیروزگاری اور بڑھتے جرائم کی شرح نے لوگوں کو بند گلی میں لاکھڑا کیاہے۔انہوں نے کہا کہ غلط حکومتی پالیسیوں اور فیصلوں تجارتی اور کاروباری حلقوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث چھوٹے بڑے سیکڑوں صنعتی وتجارتی سیکٹرز کو تالا لگ گیا ہے جبکہ لاکھوں افراد بے روگاری کے سبب عصابی تنا کا شکار بن گئے ہیں جولوگوں کو جرائم یا منشیات کی جانب تیزی سے راغب کرنے کا  سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی  عدم استحکام کی اہم وجہ سیاسی تنا اور غیر یقینی کی صورتحال ہے جب تک حکمران و سیاسی جماعتوں کے قائدین ذاتی مفادات اور خواہشات کو بالائے طاق رکھ کر ملکی سطح کے اقدامات کیلئے یک سہی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن