پشاور کی مسجد میں دھماکہ انسانیت سوز واقعہ ہے: شہزاد لارنس

Jan 31, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکہ انسانیت سوز واقعہ ہے، مذہبی انتہا پسندی اور شدت پسندی معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر امن کمیٹی پروفیسر شہزاد لارنس نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں بم دھاکہ کے بعد مختلف سماجی و مذہبی راہنماوں سے گفتگو میں کی انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔،مساجد ، چرچز و عبادت گاہوں میں نہتے افراد کودہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حق دار نہیں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو نشانہ عبرت بنایا جائے ۔

مزیدخبریں