سوک سنٹر سڑک کی تعمیر‘ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے  معیاروزیر استعمال میٹریل کا معائنہ کیا کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی 

Jan 31, 2023

کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد ودیگر کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ نزد سوک سینٹر سے سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے سڑک کی تعمیر کے معائنے کے دوران معیار اور تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ کراچی کی تعمیر وبہتری کیلئے شب وروز کام کررہے ہیں، ڈی ایم سی ایسٹ کے ایڈمنسٹریٹر وافسران شہریوں کی خدمت کیلئے رات گئے تک موجود رہ کر کام کروا رہے ہیں، مذکورہ سڑک ڈی ایم سی ایسٹ تعمیر کر رہی ہے جس کا کل رقبہ ایک لاکھ 20 ہزار اسکوائر فٹ ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ ڈی ایم سیز کے ساتھ مل کر شہر کو بلدیاتی مسائل سے نکالا جائے.ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا کہ جب سے چارج سنبھالا ہے صرف یہ کوشش کی ہے کہ ضلع شرقی میں حدود وقیود کی پابندی کے بغیر شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اس لئے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے دوران یہ نہیں دیکھ رہے کہ یہ کے ایم سی یا کسی اور ادارے کی حدود ہے، ہمارا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی بلدیات میں پہلی مرتبہ مذکورہ سڑک کی تعمیر میں ملنگ مشین کا استعمال کیا جارہا ہے جو کہ خودکار طریقے سے سڑک کی تہہ نکال کر کارپیٹنگ کرتی ہے جس سے سڑک کی تعمیر معیار کے مطابق ہورہی ہے.اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ڈپٹی مئیر کراچی ارشد حسن، سپریٹنڈنگ انجنئیر مبین شیخ، سینئیر ڈائریکٹر توقیر عباس، سینئیر ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر سید جمال عباس، ڈائریکٹرز جام رضوان، زاہد بن خلیل، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم، ارشاد علی، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر راشد فیاض اور انچارج ڈیبریز ریموول، راؤ شمشاد ودیگر بھی موجود تھے.

مزیدخبریں