پاکستانی اداکارہ ریشم نے حکومت سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو دھمکیاں دینے پر اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا تھا۔ اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت سے فواد چودھری کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ریشم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ' میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فواد چودھری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو اپنی بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے'۔
اداکارہ ریشم کا حکومت سے فواد چودھری کی رہائی کا مطالبہ
Jan 31, 2023 | 11:47