انٹربینک میں ڈالر کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔انٹر بینک میں ڈالر 37پیسے مہنگا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 269.63 روپے سے بڑھ کر 270 روہے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق طلب پر روپے کی قدر میں شدید دباو ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ تین دن میں ڈالر 38 روپے 74 روپے مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 6 روپے بڑھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 275 روپے رہا۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔غریب طبقے سمیت ہرشعبہ فکر سے تعلق والے افرادکو اس وقت شدید معاشی مسائل کاسامنا ہے۔روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، اشیائے خوردنوش لوگوں کی پہنچ سے دورہوتی چلی جارہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی
Jan 31, 2023 | 11:52