وزیربرائے ریلوے خواجہ سعد رفییق کا کہنا ہے کہ کل تک ریلوے کے تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو فوری چالیس ارب روپے کی ضرورت ہے۔ ہم ریلوے کے کرایوں میں اضافے پر غورکررہے ہیں۔ ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ہو تو دس فی صد سے کم ہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کو اس وقت فنانشل کرائسز کا سامنا ہے، سالانہ ساڑھے پانچ ارب روپے کا جھٹکا برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔ کرایوں میں اضافے سے ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔ ہر کسی کو پہلی تاریخ کو تنخواہ نہیں ملتی۔وفاقی ویرریلوے نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے پانچ شیڈول ہیں. پانچ میں سے تین شیڈول کی ادائیگی ہو چکی ہے، وفاقی حکومت پر بھی مالی دباؤ زیادہ ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے نے ریلوے کے لیے مشکل کھڑی کر دی ہے۔ ڈیزل پر ویسے ہی 35 روپے بڑھ گئے ہیں ریلوے کے کرائے ویسے ہی زیادہ ہیں۔ روس سے تیل کی درآمد ہوئی تو قیمتیں نیچی آ جائیں گی۔