23 حکومتوں میں خدمات انجام دینے والے سیکرٹری کابینہ ڈویژن احمد نواز سکھیرا ریٹائر ہو گئے

Jan 31, 2023 | 17:47

ویب ڈیسک

اسلام آباد:   سیکرٹری کابینہ ڈویژن احمد نواز سکھیرا ریٹائر ہو گئے. احمد نواز سکھیرا پاکستان ایڈمنسٹریٹریٹو سروس کے 22 ویں گریڈ کے آفیسر تھے۔

احمد نواز سکھیرا گزشتہ 3 سال سے بطور کابینہ سیکرٹری فرائض سر انجام دے رہے تھے.انہوں نے 38 سال تقریباً 23 حکومتوں میں خدمات سرانجام دیں.احمد نواز سکھیرا کو حال ہی میں نگران وزیر اعلیٰ کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔احمد نواز سکھیرا اپنے کیریئر میں 9 سال تک مختلف وزارتوں میں وفاقی سیکرٹری رہے. ان کو ہلال پاکستان کا قومی اعزاز دیا گیا۔

مزیدخبریں