باٹا پور‘ شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں جنرل الیکشن کی فلیکس لگانے اور پھاڑنے پر فائرنگ سے1نوجوان زخمی ہو گیا۔ جنرل الیکشن میں فائرنگ سے زخمی ہونے کا پہلا واقعہ شیخوپورہ کے حلقہ این اے115اور پی پی 138سے رپورٹ ہوا۔ ساہوں کی ملیاں میں فلیکس لگانے کے دوران پھاڑنے پر مبینہ ملزمان اختر وغیرہ کی فائرنگ گولی لگنے سے واصف ڈوگر لہولہان ہوگیا۔ مضروب کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کی ایمرجنسی میں منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں باٹا پور حلقہ پی پی 154 میں ن لیگی امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ملک حبیب اعوان کے بھائی ملک بودا سمیت 5 گن مین شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
باٹا پور‘ شیخوپورہ: فلیکس لگانے‘ پھاڑنے پر جھگڑا‘ 6 افراد شدید زخمی
Jan 31, 2024