بجلی صارفین پر بم گرانے کی تیاری‘ 81 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑیگا

 اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) بجلی صارفین کے لئے ایک اور بم گرانے کی تیاری، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے،  منظوری ملنے پر بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرائی ہے۔ کمپنیوں نے صارفین سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14 کروڑ روپے اور نقصانات کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دائر کی ہے جو کہ 81 ارب 50 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ نیپرا کی جانب سے درخواست پر 14 فروری کو سماعت کی جائے گی، حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن