اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 26پیسے  سستا   سونے  کی قیمت میں 700روپے کمی

Jan 31, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر270.55روپے ہو گئی اوپن مارکیٹ میں26پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر280.26روپے پر آ گئی۔ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا700روپے سستا ہو کر2لاکھ 16ہزار100روپے کا ہو گیا۔

مزیدخبریں