صومالی قزاقوں سے 19 پاکستانی رہا کرائے: بھارتی بحریہ 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی بحریہ نے ایرانی کشتی کو صومالی قزاقوں سے آزاد کرا لیا۔ بھارتی حکام کے مطابق ماہی گیر کشتی پر موجود عملے کے 19 پاکستانی ارکان کو بحفاظت رہا کرا لیا۔ ایرانی پرچم بردار کشتی کے عملے کو گیارہ صومالی قزاقوں نے یرغمال بنایا تھا، کشتی چھڑانے کی کارروائی پیر اور منگل کی درمیانی رات بحرہند میں کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن