اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کے متعلق ورلڈ اکنامک آئوٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار سست رہے گی۔ اس سال پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ایم ایف نے اکتوبر 2023ء میں 2.5 فیصد معاشی گروتھ کا تخمینہ لگایا تھا۔ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو بڑھ کر 3.5 فیصد تک ہو جائے گی۔