میانوالی(نمائندہ نوائے وقت )ترکھان و لوہار برادری موسیٰ والی کی طرف سے امیدوار قومی اسمبلی علی حیدر نور خان کے اعزاز میں جلسہ منعقد کیا گیا جسمیں میں ترکھان و لوہار برادری کی طرف سے ملک غلام فرید، ملک غلام یسٰین،ملک غلام عباس،ملک محمد رمضان، ملک میاں احمد ڈرہال و جملہ برادری و دوست احباب کی طرف سے علی حیدر نور خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر علی حیدر نور خان نے ترکھان و لوہار برادری کے مشران و دوست احباب کا بھرپور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
علی حیدر نور خان کی حمایت کا اعلان
Jan 31, 2024