ساہیوال ( نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے امیدوار این اے142چوہدری عثمان علی نے کہاہے وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اوران کے سپاہیوں کےخلاف آج کل انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں لیکن ہمیں انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہونا۔ وہ گذشتہ رو ز ہڑپہ اور دیگر مختلف مقامات پر کار نر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری آصف علی نے کہاہے کہ انہوںنے عوام کے مفاد میں ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور کبھی انتقامی کارروائی اوراوچھے ہتھکنڈے والی سیاست نہیںکی۔