گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خواجہ طارق نوید لون ،ممبر پنجاب کونسل پی پی پی مسرت جاوید خلجی ، ممبر پنجاب کونسل پی پی پی خالد اسلام ڈار ،رہنما نعمان عزیز ایڈووکیٹ ،انجینئر خواجہ ایاز نوید لون اور خواجہ ابراہیم نوید لون نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس عوام دوست منشور ہے جس سے عوام کی زندگی بہتر ہوگی، وعدہ کرتے ہیں اقتدار میں آکرغربت اور بھوک کا خاتمہ کریں گے، ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، بلاول بھٹو کو منتخب کریں اور موقع دیں کہ وہ آپ کے حقوق کے لئے لڑ سکے،عوام ووٹ کی طاقت کا درست استعمال کریں گے توپاکستان مضبوط ہوگا، مزدور کارڈ اور یوتھ کارڈ بنانا پیپلزپارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹو کے پاس ویژن ہے،اتحادی حکومت میں بہترین پرفارمنس دی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ غربت، مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی، نفرت اور تقسیم کی سیاست اور بد امنی کے خاتمے کا ذریعہ بنے گا۔
اقتدار میں آکرغربت اور بھوک کا خاتمہ کریں گے: طارق نوید لون
Jan 31, 2024