ووٹ کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کامیاب ہوگی :میاں عمر بشیر 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینئر مسلم لیگی رہنماءو سابق ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس میاں عمر بشیر نے کہاہے کہ 8فروری کو عوام کے ووٹ کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کامیاب ہوگی ، ن لیگ نے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگا جبکہ مخالفین صرف پروپیگنڈے اور نعروں تک محدود ہیں۔ مخالفین کے پاس الزامات کے سوا کوئی پروگرام نہیں، مخالفین اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی کردار کشی کررہے ہیں ۔پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ ملک میں موجود ہر بڑے منصوبے پر نواز شریف کے نام کی تختی لگی ہے، پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی راہوں پرگامزن کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...