ملک و قوم کے مستقبل کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی:میاں زاہد اسلم 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ملک و قوم کے مستقبل کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے عوام پاکستان ملکی ترقی ،عوامی مفاد عامہ اور ملک کو درپیش بدترین بحرانوں سے چھٹکارے کیلئے اہل قیادت کو چنیں 8 فروری کادن ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کاسفرجاری وساری رکھنے کےلئے ایک اورموقع لیکرآرہا ہے جسے منفی سوچ اورانکے رویوں کی نذر ہونے سے بچانا ہماری ملی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار ایوان صنعت و تجارت فیصل آبادکے سابق صدر میاں زاہد اسلم نے وفاقی کا بینہ کی طرف سے8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میںحساس حلقوں اور پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کےلئے2 لاکھ77 ہزار پاک فوج اورسول آرمڈ فورسز کے افسروں اوراہلکاروںپرمشتمل دستوں کی تعیناتی کی منظوری اورآٹھ روزکےلئے تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے اعلان کوخوش آئند قراردیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...