فیصل آباد: الیکشن انتظامات کے حوالے سے انتظامیہ کا اعلی سطحی اجلاس 

Jan 31, 2024

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) جنرل الیکشن 2024ءکے انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل انتظامیہ کا اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ ٹرانسپورٹیشن پلان سمیت پولنگ سکیمز اورپولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات پر بریفنگ لی گئی۔ اجلاس میں ہدایات کی گئی کہ کنٹرول رومز کو فعال بنائیں۔ تمام متعلقہ محکموں کا سٹاف شفٹس میں ڈیوٹی پر موجود ہونا چاہیے۔ امن وامان کے قیام کے لئے ضلعی پولیس،پاک آرمی،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی اور زیروٹالرنس پالیسی ہے۔ پولنگ سٹاف کی تربیت اور انہیں ڈیوٹی مختص کرنے پر تفصیلات لیں گئیں۔ فیسکو کو پولنگ ڈے پر بلاتعطل بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے تحریر کیا جائے۔

مزیدخبریں