چیچہ وطنی :وتھرا گروپ کا ملک نعمان احمد لنگڑیال کی مکمل حمایت کا اعلان

Jan 31, 2024

چیچہ وطنی (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 203 چوہدری شعیب رحیم وتھر ا، سابق ممبر ضلع کونسل ساہیوال چوہدری سہیل رحیم وتھرا ، سابق صدر پریس کلب چوہدری علی رضا سندھو اور پاکستان مسلم لیگ ق کے تحصیل صدر چوہدری ذیشان حبیب اللہ سندھو نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک استحکام پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 143 ملک نعمان احمد لنگڑیال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، اس سلسلہ میں رحیم ہاؤس میں تقریب ہوئی جس میں ملک نعمان احمد لنگڑیال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وتھرا گروپ نے مجھے جو عزت بخشی ہے میں بے حد ممنون ہوں ہمارا خاندانی تعلق جو کچھ عرصہ پہلے منقطع ہوا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے اسے آج بحال کیا ہے انشاءاللہ 8 فروری کا دن ہمارے لیے حق و سچ کی فتح کا دن ثابت ہو گا ۔علاوہ ازیں استحکام پاکستان اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار حلقہ این اے 143 ملک نعمان احمد لنگڑیا ل نے اپنے ڈیرے پر پر ہجوم پریس کانفرنس کی، ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا مخالفین کو بتا دینا چاہتا ہوں مسلم لیگ ن نے استحکام پاکستان کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی ہے اور مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ نے ایمانداری کا فیصلہ کیا اور پارٹیوں کا سمجھوتہ ہوا،لیکن مقامی قیادت نے اپنی پارٹی کے ساتھ دغا کیا ہے تو مجھے بالکل کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

مزیدخبریں