عوام کو انصاف ‘ ریلیف صرف پی ٹی آئی فراہم کرسکتی ہے :ماجد منظور کاہلوں 

Jan 31, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ جب تک عوام کی طاقت کو نہیں مانا جاتا، مسائل حل نہیں ہوں گے، عوام کو با اختیار بنانے کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا ایسے متعصب فیصلوں سے بچنا ہوگا جن سے انتقام کی بو آتی ہو پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان نہ دے کر جو سیاسی انجینئرنگ کی گئی اسے قومی سیاست میں ایک سیاہ باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عوام کو انصاف اور ریلیف کی ضرورت ہے جو صرف پی ٹی آئی فراہم کرسکتی ہے ۔

مزیدخبریں