خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) این اے 116 سردار عرفان ڈوگر کے اعزاز میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاءکو پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔ شہریوں، لیگی ورکروں اور مقامی عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے چار چاند لگا دیئے۔ خانقاہ ڈوگراں میں نجی شادی ہال میں خرم شہزاد شیرازی، رمضان راجپوت اور چوہدری جاوید راجپوت کی ٹیم نے بڑے جلسے کا اہتمام کیا۔ جلسے میں لیگی رہنما سردار مبشر ڈوگر‘ سردار محسن ڈوگر‘ عمران حیدر ڈوگر‘ میاں علی عباس ڈوگر، عمران اشرف چدھڑ اور بابر رضاڈوگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے سردار عرفان ڈوگرکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان میں خوشحالی لائے گی۔ بے روز گاری ختم کرے گی اور مہنگائی کو کنٹرول کر کے نیا پاکستان بنانے والوں کی غلطیاں سدھارے گی۔