بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلباء وطالبات  کا دورہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور(نامہ نگار)بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلباء وطالبات کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔وفد میں 30 بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلباء اور اساتذہ شریک تھے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزاورڈپٹی آپریشنز کمانڈر نے وفد کو ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔وفد کو پاکستان میں پولیس کے پہلے ویب چینل بارے بریفنگ دی گئی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔طلباء کو عوامی آگاہی کیمپئن،میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے بتایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن