لاہور(نامہ نگار) سمن آباد چوک کے قریب ٹریفک وارڈن سردار نے موٹر سائیکل سوار تین افرادکو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکاتو موٹرسائیکل سواروں نے بحث و تکرار کے بعد وارڈن پر فائرنگ کردی۔ ٹریفک وارڈن فائرنگ کی زد میں آنے سے محفوظ رہا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے نوٹس لیتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیدیا۔