نمونیا وائرس سے قیمتی جانوں کاضیاع قومی سانحہ ہے: شوکت ورک  

لاہور ( نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ نمونیا وائرس سے قیمتی جانوں کاضیاع قومی سانحہ ہے۔ نمونیا بچوں کی زندگیاں نگل رہا ہے جبکہ سینکڑوں اموات کے باوجود حکام ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔چندروز کے اندر 258اموات ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں،افسوس کوئی ذمہ داری قبول کرنے اوراپنا عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔نمونیا کے نتیجہ میں جاں بحق ہونیوالے معصوم بچوں کی غمزدہ ماؤں کاماتم دیکھا نہیں جاتا۔ شدید سردموسم میں نمونیا سے بچاؤکی ویکسین کابروقت انتظام کیوں نہیں کیاگیا،یہ مجرمانہ غفلت فوری تحقیقات کی متقاضی ہے۔،دنیاکاکوئی مہذب معاشرہ اپنے نوزائیدہ اورشیرخوار بچو ں کی نمونیا سے بڑے پیمانے پر اموات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔افسوس محکمہ صحت کے حکام نمونیا سے نبردآزما بچوں کوعلاج کی جدید طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

ای پیپر دی نیشن