عوام نااہل اوربدعنوان سیاستدانوں کو مسترد کریں: ضیا الدین انصاری 

Jan 31, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امید وارپی پی 147 و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو نااہل اوربدعنوان سیاستدانوں مسترد کریں۔ عوام کی معاشی بدحالی او رمہنگائی  و بے روزگاری  کے ذ مہ دار یہی لوگ ہیں۔ سابق حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنے کیسز ختم کروائے، جائیدادیں بنائیں اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پس کررکھ دیا ہے۔عام آدمی کے پاس دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین بن چکا ہے ۔نوجوان کھیلوں کی سہولیات، روزگار، تعلیم اور ترقی کیلئے ''ترازو '' ایمبسڈر بنیں۔ملک و قوم کے مسائل صرف  دیانت دار او رباصلاحیت  قیادت ہی حل کرسکتی ہے۔  جب بھی قوم نے اعتماد کیا او راقتدار تک پہنچایا ہم نے عوام کی توقعات کے عین مطابق ڈیلورکیا۔ جماعت اسلامی دیانت او رخدمت کی بنیاد پر عوام سے ووٹ کا سوال کررہی ہے۔ 

مزیدخبریں