ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور بزم اقبال کے زیر اہتمام ممتاز ادیب و اقبال شناس ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کے عزیز و اقارب دوست احباب اور شاگردوں نے بھرپور شرکت کی اجلاس کی صدارت ڈائریکٹرادارہ ثقافت اسلامیہ ڈاکٹر مظہر معین نے کی۔ ڈائریکٹر بزم اقبال ڈاکٹر تحسین فراقی  نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی تدریسی وادبی  خدمات تاریخ ساز ہیں وہ انتہائی متحرک اور صابر و شاکر شخصیہت کے حامل تھے اور تا دم زیست علمی وتحقیقی جستجو میں مصروف رہے بطور ماہر اقبالیات آپ وطن عزیز سمیت دنیا بھر میں اپنی خاص پہچان رکھتے تھے مقررین عمیرہاشمی‘ڈاکٹر خضر یاسین، ساجد صدیق نظامی، ڈاکٹر قاسم محمود احمد ،ڈاکٹر حمیرا ارشاد، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، عبداللہ ہاشمی اور ڈاکٹر زاہد منیرعامر نے مرحوم کی شخصیت و کردار اور علمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نے عمر بھر صرف کام اور کام کیا۔ درس و تدریس کے شعبہ میںآپ کی خدمات مثالی ہیں۔آپ دینی اور دنیاوی معاملات میںقرآن و حدیث کی تعلیمات کو مد نظر رکھتے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...