لاہور ( این این آئی) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 جنوری کو مزید 2ہزار 697غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 914مرد، 765خواتین اور 1018 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لئے 110گاڑیوں میں 132خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 78ہزار 300 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔
پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار سے بڑھ گئی
Jan 31, 2024