لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان اناؤنس کرنا چاہیے تاکہ یہ کپتانی کی لڑائیاں ختم ہوجائیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کپتان اگر بن رہا ہے تو پی سی بی کو اسے دو تین سال کیلئے منتخب کردینا چاہیے۔ کسی کو نائب کپتان بنانے کی ضرورت نہیں، جہاں کپتان کسی وجہ سے میچ میں نہ ہو وہاں موقع دیکھ کر کسی کھلاڑی کو کپتانی کی ذمہ داری دیں۔