راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد وارث جاوید نے تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے کے جرم میں 1مجرم کو سزائے موت2مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی،واقعہ کا مقدمہ مئی 2018 میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا، مجرم محمد عمران زیر دفعہ 302 میں سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا،زیر دفعہ 397 ت پ میں 7 سال قید سخت،زیر دفعہ 324 ت پ میں 7 سال قید سخت،زیر دفعہ 3370 ت پ میں سال قیدسخت اور 645198 روپے ارش اور 1935594 روپے دیت کی سزا زیر دفعہ Fiii 337 ت پ میں 3 سال قید سخت اور 50 ہزار روپے دامان کی سزاسنائی،مجرم زرین خان کو زیر دفعہ 302 میں عمر قید اور 3 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا،زیر دفعہ 397 ت پ میں 7 سال قید سخت زیر دفعہ 324 ت پ میں 7 سال قید سخت،زیر دفعہ 3370 ت پ میں سال قید سخت اور 645198 روپے ارش اور 1935594 روپے دیت کی سزا زیر دفعہ Fiii 337 ت پ میں 3 سال قید سخت اور 50 ہزار روپے دامان کی سزا جبکہ مجرم امن عباسی کو زیر دفعہ 302 میں عمر قید اور 3لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا،زیر دفعہ 397 ت پ میں 7 سال قید سخت،زیر دفعہ 324 ت پ میں 7 سال قید سخت،زیر دفعہ 3370 ت پ میں سال قید سخت 645198 روپے ارش اور 1935594 روپے دیت ،زیر دفعہ iii 337 ت پ میں 3 سال قید سخت اور 50 ہزار روپے دامان کی سزا سنائی ہے۔